Rs. 1,250
Rs. 1,750
03 کتب کا سیٹ قصوا / نعلین_مصطفٰی ﷺ / لعاب_مصطفٰی ﷺ❤❤ مصنف اور کتب کا مختصر تعارف ❤❤ مصنف ِ کتب ِ کثیرہ ڈاکٹر حافظ عثمان احمد صاحب ادارہ علومِ اسلامیہ، جامعہ پنجاب لاہور کے ایک کہنہ مشق استاد ہیں۔ آپ نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملائیشیا، جب کہ پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری یونیورسٹی آف انقرہ، ترکی سے حاصل کی۔ مالکِ کائنات نے آپ کو ذوقِ شعرو ادب کی نعمت سے بھی نوازا ہے۔ آپ کے دو مجموعہ ہائے کلام ’’اضطراب‘‘ اور ’’سکوت‘‘ منصہ شہود پر آچکے ہیں۔آپ کی تصانیف میں بیاض مناظر (مولانا مناظراحسن گیلانی کی ڈائری کی تحقیق و تدوین)، مباحث علوم القرآن، علم اصولِ سیرت، امام محمد الشیبانی: حیات و علمی کارنامے، مکاتیب ِنافع (دو جلد) وغیرہ شامل ہیں۔ آپ کی تصنیف ’’علم اصول سیرت‘‘ صدارتی ایوارڈ یافتہ بھی ہے۔زیرِ نظر تصانیف’’لعاب ِ مصطفیٰ ﷺ‘‘،’’ نعلینِ مصطفیٰ ﷺ ‘‘ اور ’’رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی قصواء‘‘ آپ ہی کے رشحات ِ قلم کا مجموعہ ہیں۔ کتب کا مختصر تعارف: ❤❤ لعابِ مصطفیٰ ﷺ ❤❤ ؕرسول اللہﷺ کی ذات ِبابرکات سراپا معجزہ ہے۔ آپ ﷺ کےبدن مبارک کے ہرحصے کو ایک خاص اعجازی شان عطا کی گئی تھی۔ آپﷺ کابدن مبارک مہکتارہتا تھا۔احادیث ِمبارکہ اس بات کی شاہد ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے دہنِ مبارک کے تمام اجزاء بھی اپنی ذات میں معجزہ تھے۔ زبانِ مبارک بھی معجزہ تھی، دندان مبارک بھی اعزازی شان کے حامل تھےاور تبسم اس طرح جمال آفریں تھاکہ دیکھنے والوں کی نگاہوں کو ایمان کی بصیرت ملتی تھی اور قلب میں سکینت نازل ہوتی تھی۔ لعاب ِ مصطفیٰ ﷺکے عنوان پر یہ کتاب اس موضوع پر موجود تصانیف سے کچھ پہلوؤں سے مختلف ہے۔ ۱ اس تصنیف کو موضوعاتی تنوّع کے اعتبار سے وسعت حاصل ہے۔ پہلی تصانیف میں مصنفین نے خود کو ایک ہی موضوع تک محدود رکھا ہے۔ انہوں نے لعاب ِ نبویﷺ کے معجزات کو بیان کیا ہے،جب کہ اس تصنیف میں لعاب ِنبوی اور آپﷺ کا دَم کر نااور آپﷺ کے لعاب سے متعلق وہ روایات، جن کا اعجاز سے تعلق نہیں وغیرہ کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔ ۲ معلومات کے اعتبار سے اس تصنیف میں اضافے کی کوشش کی گئی ہے،چنانچہ معجزانہ واقعات اور بعض دیگر عنوانات میں اہم اضافے کیے گئے ہیں۔ ۳ ترتیب و پیش کش میں اس تصنیف کو فصول و عنوانات کی تقسیم کے ذریعے زیادہ منظّم بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ذیلی و ضمنی مباحث کو طویل نہیں کیا گیا۔ ❤❤ نعلینِ مصطفیٰﷺ ❤❤ رسول اللہ ﷺ کی زندگی کا ہر پہلو ایسا ہے جس کو سیرت نگاروں نے خاص انداز میں محفوظ رکھا ہے۔ حفاظت کا یہ دائرہ صرف ذات ِ مصطفیٰ ﷺ تک ہی محدود نہیں ، بل کہ منسوبات ِ مصطفیٰ ﷺ کو بھی محفوظیت کا یہ شرف حاصل رہا ہے۔ نعلینِ مصطفیٰ ﷺ پر یہ اپنی نوعیت کی منفرد اور اوّلین مستقل تصنیف ہے۔اس تصنیف کے ذیلی عناوین میں قرآن و سنت میں تذکرۂ نعلین، قدمینِ مصطفیٰ ﷺ کی اعجازی شان، نعلینِ مصطفیٰ ﷺ کی ہیئت و صورت،احادیث میں نبی اکرم ﷺ کے نعلین سے متعلق آداب و احکام اور نعلینِ رسول اکرم ﷺ پر تصنیفات کا مختصر تعارف وغیرہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اس تصنیف میں بہت سے اہم سوالوں کا جواب بھی دیا گیا ہےجیسے کیا معراج کے موقع پر نبی اکرم ﷺ نعلین پہن کر گئے تھے وغیرہ۔۲۰۸صفحات پر مشتمل یہ کتاب یقیناً سیرت ِ طیبہ ﷺ کے علوم و معارف کے نئے دریچوں کو وا کرتی ہے۔ ❤❤ قصواء (رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی) ❤❤ رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی ’’قصواء‘‘ پر یہ اپنی نوعیت کی منفرد اور جداگانہ تحقیقی کاوش ہے۔ اس کتاب کی اسی انفرادیت کے پیشِ نظر اسے ۲۰۲۲ء میں حکومت ِ پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ اضافہ جات و تصحیحات کے ساتھ کتاب کے اس جدید ایڈیشن کی اشاعت کا سہرا بصیرت پبلی کیشنز کے سر ہے۔ مصنف ڈاکٹر حافظ عثمان احمد کی یہ منفرد اور حیران کن کاوش جہاں ان کی بے پایاں عقیدت و محبتِ رسول ﷺ کا مظہر ہے، وہاں کتب ِ سیرت میں ایک انتہائی خوش آئند ٹرینڈ اور عجوبہ ہے۔ نیز یہ تصنیف سیرت ِطیبہ ﷺسے دل چسپی رکھنے والے محققین کے لیے ایک نمونہ اور رہنما کا کام بھی دے گی کہ منسوبات ِ رسول اللہﷺ پر کام کرنا ہو تو کس طرح دادِ تحقیق دی جاتی ہے ۔ کتاب کے آخر میں کتابیات یا بنیادی مصادر و مراجع پر نظر ڈالنے سے فاضل مصنف کے وسعت ِ مطالعہ ، دقت نظری اور محنت ِشاقہ کا اندازہ لگانا بھی مشکل نہیں۔۲۲۴ صفحات پر مشتمل یہ تحقیقی کاوش یقیناً نبی اکرم ﷺ کی ذات اور آپ ﷺ سے منسوب اشیاء و اماکن سے محبت کو اجاگر کرنے کا سبب بنے گی۔ #قصوا / صفحات: 224 / ہدیہ: 600 #نعلین_مصطفٰی ﷺ / صفحات: 208 / ہدیہ: 600 #لعاب_مصطفٰی ﷺ / صفحات: 176 / ہدیہ: 550 3 کتب اصل ہدیہ: 1750 خصوصی رعایتی ہدیہ: 1250 روپے فری ہوم ڈلیوری گولڈ مارک بکس سٹور (GoldMark Books Store-GBS) کتاب آڈر کرنے کیلئے کلک کریں 👇 https://digidokaan.pk/gbsbooks مزید معلومات کے لئے وٹس ایپ لنک پر کلک کریں 👇 https://wa.me/03465008510?text= یا کال یا میسج پر رابطہ کریں 👇 *0346-5008510* *♡ㅤ ❍ ⎙ㅤ ⌲* *ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ* #baseeratpublications #Baseerat #islamicbooks #Qaswa #Nalain #islamicpost #discountbooks #gbs_books #goldmark_books_store_gbs