Rs. 700
Rs. 800
طلاق اور خلع کی بڑھتی ہوئی شرحزیر نظر کتاب مفتی بشیر احمد صاحب کے رشحات قلم کا مجموعہ ہے۔ کتاب کے مندرجات ومشمولات کا جائزہ لینے کے بعد اس کتاب کو طلاق اور خلع کے متعلقہ احکام کا انسائیکلو پیڈیا قرار دینا بے جانہ ہوگا ۔ کتاب کے موضوعات کی ایک جھلک ہدیہ قارئین کی جاتی ہے۔ کتاب کا آغاز نکاح کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور شریعت اسلامیہ میں نکاح کے مقاصد اور حکمتیں بیان کرنے سے ہوتا ہے۔ اس ضمن میں فاضل مصنف نکاح سے متعلق چند ضروری احکام بھی سپردِ قرطاس کرتے ہیں۔ نکاح کی تفصیلات رقم کرنے کے بعد طلاق کا مفہوم، مشروعیت طلاق کی حکمتیں، اقسامِ طلاق اور طلاق دینے کے مروجہ طریقوں پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ بعد ازاں طلاق پر مرتب ہونے والے ضروری احکام کا جائزہ پیش کرتے ہوئے عدت کی شرعی حیثیت اور عدت سے متعلق مختلف احکام بھی آسان فہم انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ کتاب کو مزید جامع بنانے کے لیے احادیث مبارکہ میں وارد طلاق کے چند واقعات اور ان کا تجزیہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ نکاح و طلاق کی تفصیلات پر قلم قاشی کرنے کے بعد فاضل مصنف نے خلع کا مفہوم، خلع کی شرائط، خلع پر مرتب ہونے والے احکام کا جائزہ اور پاکستان میں عدالتی خلع کا طریقہ کار جیسے عناوین کو سلیس انداز میں پیش کرنے کی سعی کی ہے۔ اس ضمن میں نکاح کو فسخ کرنے کے اسباب بھی بیان کیے گئے ہیں۔ کتاب کے موضوع کو عصر حاضر سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پاکستانی معاشرے میں طلاق اور خلع کی بڑھتی ہوئی شرح کے اسباب ومحرکات اور اس کے معاشرے پر اثرات کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ طلاق و خلع کے معاشرتی اثرات پیش کرتے ہوئے انفرادی و اجتماعی اثرات کی تقسیم حسنِ ترتیب میں اضافے کا سبب ہے۔ اصلاح معاشرہ کے لیے محض مسائل کی نشاندہی کافی نہیں ہوتی، بلکہ قابل عمل لائحہ عمل پیش کرنے سے ہی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے، اس مقصدیت کے پیش نظر فاضل مصنف کتاب کے آخر میں واقعات طلاق وضلع کے سد باب میں مختلف افراد معاشرہ کے کردار کو واضح کرتے ہیں، تا کہ ہر ایک اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہو کر احسن طریقے سے اس ذمہ داری کو نبھا سکے۔ اس ضمن میں والدین، زوجین، علمائے کرام، حکومت و ریاست اور میڈیا کے کردار کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ حوالہ جات و حواشی کا اضافہ کتاب کے حسن میں اضافے کا سبب ہے۔ مندرجات کتاب کا طائرانہ جائزہ ہی اس حقیقت کے اثبات کے لیے کافی ہے کہ یہ کتاب اس موضوع پر ایک وقیع علمی وتحقیقی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔ نام کتاب: #طلاق_اور_خلع_کی_بڑھتی_ہوئی_شرح: اسباب و محرکات اور ضروری احکام مصنف: #مفتی_بشیر_احمد (فاضل جامعہ دار العلوم، کراچی & متخصص جامعۃ الرشید، کراچی) صفحات: 224 گولڈ مارک بکس سٹور (GoldMark Books Store-GBS) کتاب آڈر کرنے کیلئے کلک کریں 👇 https://digidokaan.pk/gbsbooks مزید معلومات کے لئے وٹس ایپ لنک پر کلک کریں 👇 https://wa.me/03465008510?text= یا کال یا میسج پر رابطہ کریں 👇 *0346-5008510* *♡ㅤ ❍ ⎙ㅤ ⌲* *ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ* #baseeratpublications #Baseerat #Talak #khula #booklover #bookstagram #islamicbooks #islamicbookshop #islamicbookfair #gbs_books #goldmark_books_store_gbs