Rs. 1,150

Rs. 1,550

خصائص_مصطفٰی_ﷺ_اور_کتبِ_سیرت / ایمانِ_والدینِ_مصطفیٰﷺ

❤️❤️خصائص مصطفٰی ﷺ اور کتبِ سیرت❤️❤️ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کے ذکر کو جس طرح پوری کائنات میں، عالم ارضی و عالم سماوی میں بلند کیا ہے، آج ہر دیکھتی آنکھ اور ہر سنتا کان اس کا مشاہدہ اور اس کی سماعت کرتا ہے۔ ذکرکی بلندی کی ایک شکل یہ بھی منصہ شہود پر آئی کہ آپ کی شخصیت پر بے شمار لکھا گیا۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کسی ایک شخصیت پر دنیا میں اتنا نہیں لکھا گیا جتنا محمد رسول اللہ ﷺ پر لکھا گیا اوردنیا کی ہر زبان میں لکھا گیا۔ ڈاکٹر شائستہ جبیں صاحبہ کو یہ سعادت حاصل ہے کہ انہوں نے اردو کے سیرت ادب میں اس مخصوص سیرت ادب کا جائزہ لیا جو رسول اللہ ﷺ کے خصائص پر مبنی ہے۔ اردو سیرت ادب میں یہ کتاب ایک بہت بڑا خزانہ اور اس سے بھی زیادہ عظیم خزانے کا راستہ بتانے والی ہو گی کہ جس خزانے میں آپ کو رسول اللہ ﷺ کے تخصصات کے حوالے سے تحریر کردہ تالیفات کا علم ہو گا اور اس بات کا اندازہ ہو گا کہ رسول اللہ ﷺ کی سیرت طیبہ کے ہر ہر پہلو کو کس طرح سے سیرت نگاروں نے اپنے رشحات قلم کا حصہ بنایا۔ زیر نظر تصنیف اردو کتب سیرت کے مطالعہ اور تجزیہ پر مشتمل ہے۔ اس تصنیف میں مصنفہ نے جہت نبوت، جہت علمیت، جہت امت، جہت اعجاز، جہت رحمت اور جہت جسمیت وغیرہ کے بیان میں کتب سیرت کے اصول و اسالیب کا تجزیہ پیش کیا ہے۔ یہ تصنیف ڈاکٹریٹ کے حصول کے لیے تحریر کیا گیا ایک تحقیقی مقالہ ہے جو موضوعاتی اور علمی اہمیت کے باعث اس لائق ہے کہ اس کا مطالعہ کیا جائے۔ اس کی ترتیب، عنوانات اور محتویات میں تحقیق و تجزیہ کار فرما ہے۔ مصنفہ نے اردو کتب سیرت میں خصائص مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مباحث و معلومات کو علمی و تجزیاتی اسلوب میں پیش کیا ہے۔ ❤️❤️ایمانِ والدینِ مصطفٰیﷺ❤️❤️ "ایمان ِ والدین ِمصطفیٰ ﷺ" کے نام سے زیر نظر تصنیف اپنے موضوع پر دینی اردو ادب میں ایک عمدہ اضافہ ہے۔ اس کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے باب میں نبی اکرمﷺ کے والدین کے حالات زندگی اور خاندان کے فضائل کتب ِسیرت و احادیث کی روشنی میں پیش کیے گئے ہیں۔ اگلے تین ابواب میں ہر موقف سے متعلق قرآن و حدیث اوراقوال ِ اکابر کو الگ الگ باب میں بطورِ استدلال پیش کیا گیا ہے۔ پانچویں باب میں ایمان ِ والدین ِ مصطفیٰ ﷺ سے متعلق تصنیفات کا تاریخی مطالعہ پیش کرتے ہوئے ان کا تجزیہ بھی پیش کیا گیا ہے اور راجح موقف کا تعین بھی کیا گیا ہے۔ نام کتاب: #خصائص_مصطفٰی_ﷺ_اور_کتبِ_سیرت مصنفہ: ڈاکٹر شائسہ جبیں (اسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین، جھنگ) صفحات: 448 (اعلیٰ کوالٹی امپورٹد بُک پیپر) نام کتاب: #ایمانِ_والدینِ_مصطفیٰﷺ / صفحات: 336 مصنفہ: آمنہ شبیر اشراف: ڈاکٹر حافظ عثمان احمد (ادارہ علومِ اسلامیہ، جامعہ پنجاب لاہور) دونوں کتب کی اصل قیمت: 1550 دونوں کتب کی رعایتی قیمت: 1150 فری ہوم ڈلیوری & کیش آن ڈلیوری کی سہولت کے ساتھ نوت: یہ دونوں کتب مستند عربی کُتب سے مکمل حوالہ جات کے ساتھ ہیں۔ یہ کتب آرڈر کرنے کےلیے WhatsApp بٹن پر کلک کیجیئے یا نیچے دیئے گئے نمبرز پر کال یا میسج کیجیئے اور گھر بیٹھے کیش آن ڈلیوری کی سہولت کے ساتھ کتب حاصل کیجیئے۔ گولڈ مارک بکس سٹور (GoldMark Books Store-GBS) کتاب آڈر کرنے کیلئے کلک کریں 👇 https://digidokaan.pk/gbsbooks مزید معلومات کے لئے وٹس ایپ لنک پر کلک کریں 👇 https://wa.me/03465008510?text= یا کال یا میسج پر رابطہ کریں 👇 *0346-5008510* *♡ㅤ ❍ ⎙ㅤ ⌲* *ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ* #baseeratpublications #books #islamicbooks #islamicpost #goodbooks #bookoftheday #bookofthemonth #seeratbooks #seeratunnabi #gbs_books #goldmark_books_store_gbs