Rs. 850

Rs. 950

#خصائص_مصطفٰی_ﷺ_اور_کتب_سیرت

کتب سیرت کیٹگری میں قومی ایوارڈ یافتہ کتاب #خصائص_مصطفٰی_ﷺ_اور_کتب_سیرت مصنفہ: #ڈاکٹر_شائستہ_جبیں (اسٹنٹ پروفیسر، گورنمنٹ وومن کالج، جھنگ) قیمت: 950 روپے رعایتی قیمت:- 850 روپے بمعہ ڈلیوری چارجز ناشر: #baseeratpublications اللہ تعالٰی نے رسول اکرم ﷺ کو بے شمار ایسے اوصافِ عالیہ سے نوازا، جن کی بنیاد پر آپ ﷺ کی ذاتِ گرامی انسانی تاریخ میں سب سے ممیز اور منفرد ثابت ہوئی۔ یہی خصائص نبوی ﷺ ہیں۔ ان میں ایسے خصائص بھی ہیں، جن کے سبب آپ ﷺ اللہ تعالٰی کے باقی تمام برگزیدہ بندوں، انبیائے و رسل علیہم السلام سے بلند تر مقام پر فائز ہوئے اور ایسے خصائص بھی جنھوں نے آپ ﷺ کو بے مثال ثابت کیا۔ ان میں سے بہت سے خصائص اللہ تعالیٰ نے خود اپنی آخری کتاب میں بیان فرمائے اور بے شمار خصائص کتبِ سیرت میں موجود ہیں۔ تاریخِ انسانی میں یہ امتیاز صرف نبی کریم علیہ الصلاۃ و السلام ہی کو حاصل ہے کہ آپ ﷺ کی انفرادی، معاشرتی اور قومی زندگی کا ہر لمحہ محفوظ ہوا اور انسانوں کے لئے مینارہء نور ثابت ہو رہا ہے۔ رہتی دنیا تک انسانیت یونہی روشنی حاصل کرتی رہے گی۔ زیر نظر کتاب میں کیا ہے؟ عنوان سے کافی حد تک واضح ہوجاتا ہے۔ محترمہ ڈاکٹر شائستہ جبیں نے خصائص نبویﷺ کی مختلف جہات کا، کتب سیرت کی روشنی میں مطالعہ اور تجزیہ کیا ہے۔ دراصل یہ ڈاکٹر صاحبہ کا پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے جو اپنے موضوع ، تحقیق اور علمیت کے اعتبار سے منفرد کاوش ہے۔ یہ کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے: خصائص : مفہوم و موضوعاتی جہات ۔ اردو کتبِ سیرت میں اختصاصات نبویہ ﷺ کے قرآنی مظاہر ۔ اختصاصاتِ نبویہ ﷺ : اردو کتبِ سیرت میں، احادیث نبویہ ﷺ سے استدلالات ۔معجزاتِ نبویہ ﷺ اور اردو ادبِ سیرت ۔ خصائص نبویہ ﷺ کے استدلالات ( کتب خصائص کا تجزیاتی مطالعہ)۔ مذکورہ بالا ابواب میں ڈاکٹر صاحبہ نے سب سے پہلے خصائص کے معانی و مفاہیم بیان کیے ہیں، اس کے بعد خصائص نبوی ﷺ پر اردو تصانیف اور کاوشوں کا جائزہ لیا۔ بیان خصائص کی موضوعاتی جہات اردو ادب سیرت کے تناظر میں ۔ بیان خصائصِ محمدیہ ﷺ کے قرآنی اسالیب پر تعارفی بحث ۔ رسول اللہ ﷺ کے اختصاصات علمیہ اور اردو کتب سیرت کا منہج ۔ نبی اکرم ﷺ کے جسمانی و بدنی اختصاصات ، عائلی و خاندانی اختصاصات ، رسول اللہ ﷺ کے اختصاصات فی الجہاد ، اختصاصات فی الامت ۔ اس کے بعد معجزہ اور اس کے نظری مباحث پر بات کی گئی ہے۔ نبی ﷺ کے معجزات کی جامعیت و کثرت کا تخصص ، عدیم النظیر معجزات بیان کئے گئے ہیں۔ آخر میں کتب خصائص کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔ آیات قرآنیہ سے استنباطات ، احادیث ضعیفہ و موضوعات سے استدلال کا تنقیدی جائزہ ، تورات و اناجیل سے استدلالات کا تجزیہ ، کتب خصائص کے باہمی اتفاقات و اختلافات پر بھی مفصل بات کی گئی ہے۔ ڈاکٹر شائستہ جبیں نے نہایت عرق ریزی سے کام کیا ہے ۔ میں پورے وثوق سے سمجھتا ہوں کہ زیر نظر تصنیف آنے والے محققین و مصنفین کے لئے روشنی کا ذریعہ ثابت ہوگی۔ #baseeratpublications #books #islamicquotes #islamicbooks #islamicbookstore #bookreview #booklovers #khasais #Mustafa #gbs_books #goldmark_books_store_gbs