Rs. 1,350
Rs. 1,750
03 کتابیں نعلین_مصطفٰی ﷺ , لعاب_مصطفٰی ﷺ ,ناخن_مصطفٰی ﷺکتب کا مختصر تعارف: ❤❤ ناخن مصطفٰیﷺ❤❤ قرآن نے سورۂ یوسف میں حضرت یوسف علیہ السلام کے قصے کو احسن القصص قرارد یاہے، اسی طرح اس سورت میں یہ تصریح بھی موجود ہے کہ سیرت ِ محمدیہﷺ میں، سیرتِ یوسفیہ کے تمام نظائر و شواہد موجود ہیں۔ سورۂ یوسف کے آخر میں فرمانِ الٰہی ہے: قُلْ هٰذِهٖ سَبِيْلِيْۤ اَدْعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ١ؔ۫ عَلٰى بَصِيْرَةٍ (اے محمدﷺ) فرما دیجیے کہ یہی میرا راستہ ہے۔ میں اللہ کی طرف پوری بصیرت سے دعوت دیتا ہوں) یہ تصنیف سیرت ِمحمدیہﷺ کے احسن القصص ہونے کی تفسیر و تفصیل کی مقصدیت کے تحت لکھی گئی ہے۔ رسول اللہﷺ کی جمال آفریں رودادِ زندگی کا ایک چھوٹا سا پہلو آپﷺ کے اپنے ناخنوں سے متعلق معاملات ہیں۔ یہ تصنیف بتاتی ہے کہ آپﷺ کی انگلیاں اور ناخن احسن تھے، ناخنوں کو کاٹنا بھی احسن تھا، ناخنوں کا اپنے فدا کاروں اور جاں نثاروں میں تقسیم کردینا بھی احسن تھا، ناخنوں کو دفن کروا دینا بھی احسن تھا، ناخنوں کے کاٹنے کے اوزار بھی احسن تھے اور ہمارے لیے ناخنوں سے متعلق تعلیمات و ہدایات بھی احسن ہیں۔ آپﷺ نے جس دن کو ناخن کاٹنے کے لیے پسند فرمایا، وہ احسن تھا اور جو توقیت ناخنوں کے کاٹنے کے لیے مقرر کی، وہ بھی احسن ہے۔ ❤❤ نعلینِ مصطفیٰﷺ ❤❤ رسول اللہ ﷺ کی زندگی کا ہر پہلو ایسا ہے جس کو سیرت نگاروں نے خاص انداز میں محفوظ رکھا ہے۔ حفاظت کا یہ دائرہ صرف ذات ِ مصطفیٰ ﷺ تک ہی محدود نہیں، بلکہ منسوبات ِ مصطفیٰ ﷺ کو بھی محفوظیت کا یہ شرف حاصل رہا ہے۔ نعلینِ مصطفیٰ ﷺ پر یہ اپنی نوعیت کی منفرد اور اوّلین مستقل تصنیف ہے۔ اس تصنیف کے ذیلی عناوین میں قرآن و سنت میں تذکرۂ نعلین، قدمینِ مصطفیٰ ﷺ کی اعجازی شان، نعلینِ مصطفیٰ ﷺ کی ہیئت و صورت، احادیث میں نبی اکرم ﷺ کے نعلین سے متعلق آداب و احکام اور نعلینِ رسول اکرم ﷺ پر تصنیفات کا مختصر تعارف وغیرہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اس تصنیف میں بہت سے اہم سوالوں کا جواب بھی دیا گیا ہے جیسے کیا معراج کے موقع پر نبی اکرم ﷺ نعلین پہن کر گئے تھے وغیرہ۔ ❤❤ لعابِ مصطفیٰ ﷺ ❤❤ رسول اللہﷺ کی ذات ِبابرکات سراپا معجزہ ہے۔ آپ ﷺ کےبدن مبارک کے ہرحصے کو ایک خاص اعجازی شان عطا کی گئی تھی۔ آپﷺ کا بدن مبارک مہکتا رہتا تھا۔ احادیث ِمبارکہ اس بات کی شاہد ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے دہنِ مبارک کے تمام اجزاء بھی اپنی ذات میں معجزہ تھے۔ زبانِ مبارک بھی معجزہ تھی، دندان مبارک بھی اعزازی شان کے حامل تھے اور تبسم اس طرح جمال آفریں تھا کہ دیکھنے والوں کی نگاہوں کو ایمان کی بصیرت ملتی تھی اور قلب میں سکینت نازل ہوتی تھی۔ لعاب ِ مصطفیٰ ﷺکے عنوان پر یہ کتاب اس موضوع پر موجود تصانیف سے کچھ پہلوؤں سے مختلف ہے۔ ۱ اس تصنیف کو موضوعاتی تنوّع کے اعتبار سے وسعت حاصل ہے۔ پہلی تصانیف میں مصنفین نے خود کو ایک ہی موضوع تک محدود رکھا ہے۔ انہوں نے لعاب ِ نبویﷺ کے معجزات کو بیان کیا ہے، جب کہ اس تصنیف میں لعاب ِنبوی اور آپﷺ کا دَم کر نا اور آپﷺ کے لعاب سے متعلق وہ روایات، جن کا اعجاز سے تعلق نہیں وغیرہ کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔ ۲ معلومات کے اعتبار سے اس تصنیف میں اضافے کی کوشش کی گئی ہے، چنانچہ معجزانہ واقعات اور بعض دیگر عنوانات میں اہم اضافے کیے گئے ہیں۔ ۳ ترتیب و پیش کش میں اس تصنیف کو فصول و عنوانات کی تقسیم کے ذریعے زیادہ منظّم بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ذیلی و ضمنی مباحث کو طویل نہیں کیا گیا۔ #نعلین_مصطفٰی ﷺ / صفحات: 208 #لعاب_مصطفٰی ﷺ / صفحات: 176 #ناخن_مصطفٰی ﷺ / صفحات: 160 مصنف: #ڈاکٹر_حافظ_عثمان_احمد (اسسٹنٹ پروفیسر، ادارہ علومِ اسلامیہ، جامعہ پنجاب، لاہور) نوٹ: یہ کتب مجلد ہیں اور فلیپ کور (ڈبل ٹائٹل) کے ساتھ بہترین پیپر پر عمدہ پرنٹنگ کے ساتھ تیار کی گئی ہیں۔ مکمل سیٹ یا کوئی 1 کتاب آرڈر کرنے کےلیے دیئے گئے نمبرز پر کال، میسج یا WhatsApp کیجیئے اور گھر بیٹھے کیش آن ڈلیوری کی سہولت کے ساتھ اپنا آرڈر حاصل کیجیئے۔ گولڈ مارک بکس سٹور (GoldMark Books Store-GBS) کتاب آڈر کرنے کیلئے کلک کریں 👇 https://digidokaan.pk/gbsbooks مزید معلومات کے لئے وٹس ایپ لنک پر کلک کریں 👇 https://wa.me/03465008510?text= یا کال یا میسج پر رابطہ کریں 👇 *0346-5008510* *♡ㅤ ❍ ⎙ㅤ ⌲* *ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ* #baseeratpublications #bookshelf #islamicbookfair #islamicbooks #islamicbookstore #islamicbookstore #gbs_books #goldmark_books_store_gbs